جکارتہ: انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی میں 222 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ ماہرین نے ایک اور سونامی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور زیر آب لینڈ سلائیڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی رونما ہوئی جس سے پیدا ہونے والی دیو قامت اور خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی۔
سونامی نے اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا جس کے نتیجے میں 281 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
انڈونیشن حکام کے مطابق سونامی کے باعث شہر کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں لاشیں بکھری پڑی ہیں، اسپتال زخمیوں سے بھرگئے ہیں جب کہ متاثرین کو خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
دوسری جانب انڈونیشین حکام نے ایک اور سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں میں سے لاوا نکلنے کا عمل اب بھی جاری ہے جس کے باعث مزید سونامی آنے کے خدشات ہیں تاہم لوگوں کو احتیاطی اختیار کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔
رواں برس 28 ستمبر کو انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں بڑے پیمانے پرتباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 26 دسمبر2004 میں بھی تاریخ کا ہلاکت خیزسونامی آیا تھا جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد اپنی جانوں سے گئے تھے اس کے باوجود انڈونیشیا نے احتیاطی تدابیراورہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے جس کا خمیازہ اس بار سونامی میں بھگتنا پڑا۔
سونامی سے ہونے والی تباہی کی مزید تصاویر
The post انڈونیشیا میں سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 281 ہوگئی، ایک اور سونامی کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2PSwlH3
No comments:
Post a Comment