لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے لندن میں 2 فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی لیڈروں و وزرا کے کے 5،5 فلیٹس بھی حلال ہیں۔
احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شریف خاندان جو نواز شریف کی سیاست میں آمد سے قبل ملک کے ٹاپ بزنس گروپس میں سے ایک تھا اس کے دو لندن فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی کے لیڈروں اور وزراء کی آفشور کمپنیاں اور لندن میں 5-5 فلیٹس جن کا نہ اتا معلوم نہ پتہ معلوم وہ حلال ہیں ، کیا یہ انصاف ہے؟ ذرا سوچئے!
اپ۰نی ایک اور ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے نواز شریف کا 9 سال احتساب کیا، 2 سال سے پاناما کے نام پر کڑا احتساب ہو رہا ہے- مجھے خوشی ہے کہ ہمارے لیڈر کے خلاف سرکار کے کاروبار میں 1 پیسے کی کرپشن کا کوئی کیس نہیں-مرحوم والد کے کاروبار پر نام نہاد احتساب ہو رہا ہے- نواز شریف کا قصور عوامی مینڈیٹ سے کرپشن پر آواز اٹھائی۔
The post شریف خاندان کے لندن فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی لیڈروں کے فلیٹس حلال، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2PYCYr7
No comments:
Post a Comment