کراچی: رینجرز نے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں پارک سے زمین میں دبایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔
سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں واقع تیموریہ پارک میں شہریوں نے کھدائی کے دوران مشکوک ڈبوں کی اطلاع دی۔
اطلاعات کی بنیاد پر رینجرز نے کارروائی کی اور زمین میں دبائے گئے اسلحے کے 17 ڈبے اور ایک بوری برآمد کرلی۔ 17 ڈبوں میں ایس ایم جی کے 3300 راؤنڈز جب کہ بوری سے 12 بور رائفل کے 400 کارتوس برآمد ہوئے۔
The post کراچی میں رینجرز کی کارروائی؛ پارک سے زیر زمین چھپایا اسلحہ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2rT5IrW
No comments:
Post a Comment