ایلیمنیٹر ون؛ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ہوم گراؤنڈ پر حوصلہ آزمانے کیلیے تیار - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Thursday, 14 March 2019

ایلیمنیٹر ون؛ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ہوم گراؤنڈ پر حوصلہ آزمانے کیلیے تیار

 کراچی: پی ایس ایل 4کے ایلیمنیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ہوم گراؤنڈ پر حوصلہ آزمانے کیلیے تیار ہیں تاہم دونوں ٹیموں کا مقابلہ آج ہوگا۔

لیگ مرحلے کے اختتام پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز دونوں کے 10،10 پوائنٹس تھے لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر محمد سمیع الیون تیسرے نمبر پر رہی، پی ایس ایل ون 2016 میں کھیلے گئے ایلیمنیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کا دیا 111 رنز کا ہدف بریڈ ہیڈن اور لیونک رونکی کی ناقابل شکست ففٹیز کی بدولت ایک وکٹ پر حاصل کر لیا تھا۔

بعد ازاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹائٹل پر بھی قبضہ جمایا، دوسرے ایڈیشن کے ایلیمنیٹر ون میں دونوں ٹیمیں مقابل ہوئیں تو محمد عامر، عماد وسیم اور اسامہ میر نے 3،3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 44 رنز سے فتح دلادی تھی۔

گزشتہ سال پی ایس ایل3 کے کوالیفائر میں لیوک رونکی کے جارحانہ 94 رنز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف 8 وکٹ سے فتح سمیٹی، بعدازاں دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا، چوتھے ایڈیشن کے لیگ مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے میچ میں 7اور دوسرے میں 5 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی حالیہ ایونٹ کے کامیاب ترین بیٹسمینوں میں تیسرے نمبر پر ہیں، لیگ میچ میں ڈراپ کیچ سے موقع پاکر کراچی کنگز کے بولرز پر ٹوٹ پڑنے والے آصف علی کا بیٹ چل پڑا تو روکنا مشکل ہوجائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پیس بیٹری میں تجربہ کار محمد سمیع کا ساتھ دینے کیلیے ایونٹ کے دوسرے کامیاب ترین بولر فہیم اشرف، سلو بال سے دھوکا دینے کے ماہر رومان رئیس اور باصلاحیت نوجوان بولر موسٰی خان شامل ہیں۔ اسپنرز میں سمت پٹیل اور شاداب خان کی گھومتی گیندیں حریفوں کو پریشان کر سکتی ہیں، دونوں بیٹنگ سے بھی میچ کا نقشہ پلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اہم لیگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسی مضبوط ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد ایک رن سے مات دینے والی کراچی کنگز کی ٹیم پشاور زلمی کیخلاف کارکردگی کا معیار برقرار نہیں رکھ پائی،وہ اس بار ہوم گراؤنڈ پر فائنل کھیلنے کی امیدیں باقی رکھنے کی کوشش کرے گی، ایونٹ میں دوسرے کامیاب ترین بیٹسمین کولن انگرام ایک بار پھر میزبان ٹیم کی امیدوں کا مرکز ہوں گے۔

بابر اعظم اور لیام لیونگ اسٹون ٹاپ پلیئرز میں سے ایک ہیں،پیس بیٹری میں تجربہ کار محمد عامر، غیرمعمولی کارکردگی دکھانے کیلیے مشہور عثمان شنواری، بولنگ میں ورائٹی رکھنے والے سہیل خان موجود ہیں۔

پی ایس ایل 4کی دریافت نوجوان اسپنر عمرخان نے ہر میچ میں گہرا تاثر چھوڑا ہے، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھنے کیلیے ہر حربہ آزمانے کی کوشش کریں گی، ہارنے والی ٹیم کا سفر تمام ہوجائے گا، فاتح کو کوالیفائر میں شکست خوردہ پشاور زلمی کی دیوار گرانا پڑے گی۔

The post ایلیمنیٹر ون؛ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ہوم گراؤنڈ پر حوصلہ آزمانے کیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XTYW3S

No comments:

Post a Comment