نئی دہلی: آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے دوسری سنچری اسکور کرنے کے ساتھ کئی ریکارڈ بھی توڑ دیئے۔
عثمان خواجہ نے بھارت سے ون ڈے سیریز میں دوسری سنچری اسکور کرنے کے ساتھ کئی ریکارڈ بھی توڑ دیئے، یہ ان کا اس سیریز کا چوتھا ففٹی پلس اسکور تھا، اس طرح انھوں نے کرس گیل کا 17 سال پرانا ریکارڈ برابر کیا جو انھوں نے 2002 میں بھارتی ٹیم کے خلاف ایک سیریز میں اتنے ہی ففٹی پلس اسکور کی صورت میں بنایا تھا۔
عثمان خواجہ نے بھارت کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ 358 رنز کا ابراہم ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، آسٹریلوی اوپنر نے اس سیریز میں 383 رنز اسکور کیے۔
The post عثمان خواجہ نے دوسری سنچری کے ساتھ کئی ریکارڈ بھی توڑ دیئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EUktRa
No comments:
Post a Comment