اسلام آباد: نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں نیب قوانین میں ترامیم پر متفق نہ ہوسکے اور اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے، گزشتہ دو ہفتوں سے نیب میں ترامیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن نمائندوں کے درمیان کوئی بیٹھک نہ ہوسکی۔
نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے حکومتی کمیٹی میں وزیرقانون فروغ نسیم، ملیکا بخاری، علی محمد خان شامل ہیں جب کہ اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق اور زاہد حامد، پیپلزپارٹی کے نوید قمر سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب قوانین میں ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن نمائندوں کے درمیان چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ جو بھی ترامیم کریں گے سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئینی دائرہ کار میں رہ کر کریں گے۔
The post نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GX9xXz
No comments:
Post a Comment