لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
بارش ہونے کے باوجود این ٹی ڈی سی اور لیسکو کا بجلی فراہم کرنے والا سسٹم ٹھیک نہ ہوسکا۔ گدو سے رحیم یار خان جانے والی 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن ایک بار پھر ٹرپ کرگئی جس کی وجہ سے 800 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
بارش سے دھند میں کمی کے باوجود ترسیل اور تقسیم کار کا نظام صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ٹرپنگ بھی شروع ہورہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق کام شروع کر دیا گیا ہے اور جلد بجلی بحال کردی جائے گی۔
The post پنجاب میں ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے کئی شہروں میں لوڈ شیڈنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SIF3tP
No comments:
Post a Comment