سپریم کورٹ کا بحریہ ٹاؤن کے تمام منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Friday 4 January 2019

سپریم کورٹ کا بحریہ ٹاؤن کے تمام منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن اور ملیر ڈویلپمنٹ اٹھارٹی کے تمام منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بعض اوقات سرکاری ادارے زیادہ کارکردگی دکھاتے ہیں، اسکول فیس کے معاملے میں بھی اکاؤنٹ منجمد کر دیے گئے تاہم عدالت نے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم نہیں دیا تھا، جعلی اکاؤنٹس کیس میں بھی اکاؤنٹ منجمد کرنے کا نہیں کہا گیا، عدالت نے صرف مانیٹرنگ کا حکم دیا تھا۔

وکیل ایم ڈی اے نے کہا کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، ملیر ڈویلپمنٹ اور بحریہ تنخواہیں دینے سے بھی قاصر ہیں۔ سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن اور ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا حکم نامہ بالکل واضح ہے۔

The post سپریم کورٹ کا بحریہ ٹاؤن کے تمام منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CQaYmn

No comments:

Post a Comment