امریکی ریاست فلوریڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افرادہلاک، 7 زخمی - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Friday 4 January 2019

امریکی ریاست فلوریڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افرادہلاک، 7 زخمی

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں مزید 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

فلوریڈا ہائی وے حکام کے مطابق 2 ٹریلر اور 2 مسافر گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جب کہ ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

The post امریکی ریاست فلوریڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افرادہلاک، 7 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TtY3fw

No comments:

Post a Comment