اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کے الزامات مسترد کردیے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بھارتی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے بنگلادیش کے انتخابات میں مداخلت کے الزامات بھی مسترد کردیے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا، وزارت تجارت کی شراکت سے وزارت خارجہ میں آج دو روزہ سفراء کانفرنس شروع ہو رہی ہے جس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان، وزیر خزانہ اسد عمر، سرمایہ کاری حکام سمیت دیگر اہم عہدیدار شریک ہوں گے۔
مقبوضہ کشمیر میں تازہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 6 شہری شہید ہوئے اور رواں سال جموں و کشمیر میں500 سے زائد شہادتیں ہوئیں، ہمارا سب زور اسی بات پہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا نوٹس لے، پانچ فروری کو پاکستان برطانیہ میں کشمیر کانفرنس اورریلی کا انعقاد کررہا ہے، وزیر خارجہ برطانیہ کے ایونٹ میں خصوصی شرکت کرینگے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کابل خود کش حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابل دھماکے میں متاثرہ خاندانوں کے لئے مشکل وقت تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارتی عملے کو اسلام آباد میں ہراساں کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان ویانا کنونشن کا احترام کرتا ہے، پاکستان میں بھارتی سفارت کار پوری آزادی سے کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے بنگلادیش میں انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو مسترد کردیے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ 341 پاکستانی قیدی بھارتی جیلوں میں قید ہیں، سزا پوری کرنے والے 45 قیدی ہیں جن میں 12 سول اور 33 مچھیرے ہیں جن کی واپسی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت میں قانونی ٹیم کی مدد حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے۔
The post بھارتی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RmnnGA
No comments:
Post a Comment