اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Thursday 27 December 2018

اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر قطری سفیر سقر بن مبارک نے کہا کہ پاکستان میں کراچی اور اسلام آباد میں ویزا سینٹر کھولے گئے ہیں، اب جس ملک سے درخواست موصول ہوگی وہیں ویزے کا اجرا کیا جائے گا، ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قطر کا ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے پاکستان میں ویزا سنٹر کھولنے کا اعلان

قطری سفیر نے کہا کہ بائیو میٹرک کا اندراج کروانا ہوگا اور قطر ویزا سینٹر میں میڈیکل ٹیسٹ دینا ہوگا جب کہ قطر میں روزگار کے لیے درخواست دینے والوں کو ورک کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے۔

The post اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RkS3Im

No comments:

Post a Comment