افغانستان میں بند پاکستانی قونصل خانہ کھول دیا گیا - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Monday, 8 October 2018

افغانستان میں بند پاکستانی قونصل خانہ کھول دیا گیا

 اسلام آباد: جلال آباد میں حکام سے معاملات طے ہونے کے بعد پاکستان نے قونصل خانہ کھول دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق افغانستان کے شہرجلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ 40 دن کی بندش کے بعد کھول دیا گیا، جس کے بعد ہزاروں افغان باشندے ویزا کے حصول کے لئے جلا ل آباد قونصل خانہ پہنچ گئے۔

اس سے قبل گزشتہ روزپاکستان نے افغانستان میں بند قونصل خانہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ جلال آباد میں حکام سے معاملات طے پانے کے بعد کیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے پر صوبائی گورنر کے حملے کا انکشاف

واضح رہے کہ 29 اگست کو پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔

The post افغانستان میں بند پاکستانی قونصل خانہ کھول دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2pBQeYe

No comments:

Post a Comment