اگر وزیراعظم ہی غدار ہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، راجہ فاروق حیدر - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Monday, 8 October 2018

اگر وزیراعظم ہی غدار ہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، راجہ فاروق حیدر

 لاہور: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم ہی غدار ہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آج دو سابق وزرائے اعظم کو غداری کیس میں عدالت بلوایا گیا، اگر وزیراعظم ہی غدار ہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، پاکستان میں سیاسی قیادت پر غداری کا الزام لگانا مذاق بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور شاہد خاقان بغاوت کیس میں لاہورہائیکورٹ میں پیش

واضح رہے کہ سابق وزرائے اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور صحافی سرل المیڈا بغاوت کیس میں ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔ ہائی کورٹ نے تینوں افراد کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

The post اگر وزیراعظم ہی غدار ہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، راجہ فاروق حیدر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Pje468

No comments:

Post a Comment