کراچی: پاکستان کوارٹرز کو خالی کرانے پر پولیس کی علاقہ مکینوں پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی کے علاقے پاکستان کوارٹرز کو خالی کرانے پر علاقہ مکین احتجاجاً سڑکوں پر آگئے اور داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ بندکردیا جب کہ مظاہرین نےمتوقع پولیس آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی لاٹھیوں کے ساتھ پاکستان کوارٹرز میں موجود ہے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن چلادیا، شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ بھی کی بعد ازاں پولیس پاکستان کوارٹر میں داخل ہوگئی تاہم مظاہرین نے گھروں کی چھتوں سے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس پاکستان کوارٹر سے پیچھے ہٹ گئی۔ تاہم جوابی کارروائی میں پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کیا جب کہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کوارٹرز پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان، کنور نوید جمیل، فاروق ستار بھی موقع پر موجود تھے۔
The post کراچی؛ پاکستان کوارٹرز خالی کرانے پر شدید احتجاج؛ علاقہ میدان جنگ بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qfURaR
No comments:
Post a Comment