مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Wednesday, 24 October 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

کشمی میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں سری نگر کے علاقے نوگام میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں 14 نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال

نوجوانوں کی شہادتوں کے بعد احتجاجاً کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فورسز کے خلاف احتجاج کیا، نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت قیادت نے آج کلگام تک احتجاجی مارچ کی کال دی ہے۔ دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے بڈگام میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے جب کہ علاقے میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی، مزید 8 نوجوان شہید

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 14 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AqEBcP

No comments:

Post a Comment