وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Saturday 15 September 2018

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ  گئے۔ یہ ان کا پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد بطور وزیر خارجہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوران افغانستان کی اعلیٰ ترین قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور خطے میں امن و استحکام قائم کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی افغان صدر کو وزیراعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیر خارجہ کا اپنے پہلے دورے کے لیے کابل کا انتخاب پاکستان کی افغانستان اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، اس کامیاب دورے سے مستقبل میں امن مذاکرات اور باہمی تعلقات میں مزید پیش رفت ہوگی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا۔ جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں خطے کی سلامتی کی صورت حال، افغانستان اور سعودی عرب سے تعلقات، افغان مصالحتی عمل سمیت پاک افغان سرحدی امور پر بریفنگ دی گئی تھی۔

The post وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2p7uH9u

No comments:

Post a Comment