مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Saturday 15 September 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔ قابض فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران آئے روز بے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مزید 8 کشمیری شہید

بھارتی فورسز نے آج بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہید نوجوانوں کو گرفتار کرکے پہلے ان پر بہیمانہ تشدد کیا گیا اور پھر عسکریت پسند قرار دے کر ماورائے عدالت قتل کردیا گیا۔ قابض فوج نے جمعرات کو بھی 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے نتیجے میں تین روز میں شہدا کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف لوگوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے روایتی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے وادی میں نہ صرف انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی بلکہ ٹرینیں بھی منسوخ کردیں۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MyxEJl

No comments:

Post a Comment