آج کا دن کیسا رہے گا - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Wednesday, 25 September 2019

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اگر آپ اپنی صلاحیتوں کو پورے اعتماد اور بھروسے کے ساتھ بروئے کار لاتے رہیں تو پھر حالات زیادہ نہیں بگڑیں گے بلکہ ناکامیوں کے اندھیروں میں بھی کامیابی کے چراغ جلتے رہیں گے ۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

حتی الامکان مشترکہ کاروبار سے بچنے کی کوشش کیجئے، اپنے فرائض ہوشمندی کے ساتھ انجام دیں تاکہ ملازمت قائم رہ جائے، رہائشی مسئلہ حل ہو سکے گا، غیر شادی شدہ افراد اپنا دامن بچانے کی کوشش کریں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

گھریلو ماحول کو درست رکھنے کی کوشش کیجئے، اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے، آپ کے شریک حیات کو بہکانے کی کوشش کی جا سکتی ہے، خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ بہت کچھ کھونا پڑ سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

قریبی رشتہ داروں کی سازشوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے آپ اپنی اعلیٰ عقلی صلاحیتوں سے کام لے کر حالات پر کنٹرول کیجئے اور غصے سے اجتناب برت لیں تو پھر ناکامیوں کا سامنا بہت کم کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کی ہمیشہ یہ خواہش ہوتی ہے کہ ہر شخص آپ کی تعریف کرے دوسروں کو حیران کرنا آپ کا مشغلہ ٹھہرا لیکن یہ سوچیں کہ پس پردہ لوگ آپ کے بارے میں کیا خیالات رکھتے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

موجودہ دور ہر انسان سے محنت و مسلسل جدوجہد کا طلب گار ہے ۔نزاکت پسند لوگ تو سوائے مزاح کا سبب بننے کے اور کچھ حاصل نہیں کر سکتے، اپنے خاص دوستوں پر بھی ضرورت سے زیادہ بھروسہ نہ کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

انتہائی ذہانت اور سمجھ داری سے کام لیتے ہوئے اپنے شریک حیات کو ہر قیمت پر راضی رکھنے کی کوشش کریں، اسی میں آپ کی بھلائی مضمر ہے، مالی مشکلات سے بڑی حد تک نجات مل سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

گھریلو مسائل حل ہو سکتے ہیں، آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے اس کے ساتھ اخراجات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے اور اس طرح بچت کا خانہ تقریباً خالی ہی رہے گا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

بسلسلہ تعلیم حالات موافق رہیں گے، کاروبار سے وابستہ افراد محتاط رہ کر سودے بازی کریں، معمولی سی لاپروائی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے، کاروبار میں اہم تبدیلی رنگ لا سکتی ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اگر خوشگوار زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں تو بتدریج اپنے آپ کو بدلنے کی کوشش کیجئے، سب سے الگ تھلگ رہ کر زندگی گزارنا اچھے لوگوں کا دستور نہیں ہوتا رشتوں کو بھی سمجھنے کی کوشش کیجئے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

جائیداد کے الجھے ہوئے مسائل حل کرنے کیلئے اپنوں کی مدد حاصل کر لیں، قانونی چکروں میں نہ پڑیں انشاء اللہ آپ کا حقیقی مقصد پورا ہو سکتا ہے، صحت جسمانی کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

خود کو ہمہ وقت مستعد اور باہمت رکھنے کی کوشش کیجئے تاکہ کسی بھی مرحلے پر آپ گھبرا نہ جائیں، من پسند فرد کے ساتھ منگنی ہو سکتی ہے۔حالات ساز گار ہی رہیں گے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mpL6Ir

No comments:

Post a Comment