غیر اخلاقی اشتہاری مہم؛ عدالت کا ’کریم‘ کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Thursday, 21 March 2019

غیر اخلاقی اشتہاری مہم؛ عدالت کا ’کریم‘ کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم

 لاہور: آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں غیر اخلاقی اشتہاری مہم پر آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نجی کمپنی کریم نے غیر اخلاقی تشہیری مہم شروع کر رکھی ہے، پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، اور یہ آئین کے آرٹیکل 2 اور 31 کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت نجی کمپنی کو غیر اخلاقی تشہیری مہم روکنے کا حکم دے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد غیر اخلاقی اشتہاری مہم پر آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : غیراخلاقی اشتہارات؛ آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست دائر

واضح رہے کہ چند روز قبل نجی ٹیکسی سروس کے ایک متنازعہ اشتہار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور صارفین کی جانب سے ٹیکسی سروس کریم کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا جس کے بعد مجبوراً ٹیکسی سروس کو اپنا اشتہار ہٹانا پڑا۔

The post غیر اخلاقی اشتہاری مہم؛ عدالت کا ’کریم‘ کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FgJR3Y

No comments:

Post a Comment