کراچی: سندھ پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے والی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
ویمن پروٹیکشن سیل کو ملائیشیا سے شکایت موصول ہوئی تھی جس میں وہاں مقیم ایک فیملی نے بتایا کہ ان کی بیٹی کراچی میں اپنے سسرال میں رہتی ہے لیکن ان کی بیٹی کو اس کا شوہر اور دیگر سسرالی بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ میکہ کراچی میں نہ ہونے کی وجہ سے ان کی بیٹی کی کوئی بھی مدد نہیں کرپاتا۔
سندھ پولیس نے ویمن پروٹیکشن سیل حیدرآباد میں اس معاملے کا مقدمہ درج کیا اور کراچی پولیس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ویمن پروٹیکشن سیل نے خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
The post کراچی؛ سوشل میڈیا پر موصول شکایت پر بیوی پر تشدد میں ملوث شوہر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HIs9ZX
No comments:
Post a Comment