اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اورفلسطینی نوجوان شہید - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Thursday, 21 March 2019

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اورفلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چیک پوائنٹ کے قریب فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی نوجوان کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں فوجی چیک پوائنٹ کے قریب ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی نوجواں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق مغربی کنارے میں بیت الحم کے مقام پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ احمد مانسرا کے نام سے ہوئی جو بیت الحم کے ہی گاؤں وادی فقین کا رہائشی تھا جب کہ نوجوان کو 3 گولیاں ماری گئیں جو سینے، گندھے اور ہاتھ پر ماری گئیں۔

The post اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اورفلسطینی نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Oj6p8f

No comments:

Post a Comment