العزیزیہ ریفرنس؛ نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Saturday, 5 January 2019

العزیزیہ ریفرنس؛ نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلا نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر اعتراض دور کرکے دوبارہ دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث ان کی سزا معطل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس پر عدالت نے اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پراعتراض عائد

عدالت کی جانب سے درخواست پر اعتراضات ہونے کی وجہ سے وکلاء نے درخواست واپس لے لی تھی اور اب نواز شریف کے وکلاء نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر کردی، درخواست نواز شریف کے وکیل منور اقبال دگل نے دائر کی۔ ذرائع کے مطابق درخواست پیر کو سماعت کے لئے مقررہونے کا امکان ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ نیب نےنوازشریف کیخلاف دونوں ریفرنس کے فیصلے چیلنج کردیے

واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا گیا جس میں نوازشریف کی سزا بڑھانے کی استدعا کی گئی۔

The post العزیزیہ ریفرنس؛ نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2C2lS72

No comments:

Post a Comment