بالی ووڈ اداکاراؤں کیلئے بڑھاپا خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے، کترینہ کیف - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Friday, 4 January 2019

بالی ووڈ اداکاراؤں کیلئے بڑھاپا خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے، کترینہ کیف

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا بڑھتی عمر کے حوالے سے کہنا ہے کہ بڑھاپا بالی ووڈ میں اداکاراؤں کے لیے خوفناک تصور کیاجاتا ہے۔

کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے حسن کے دیوانے بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں، تاہم حسن اور جوانی ہمیشہ نہیں رہتا اسی پر بات کرتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ بڑھاپا ناگزیر ہے جو آکر رہتا ہے۔ تاہم اسے ہندی فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کے لیے خوف کی علامت سمجھاجاتا ہے۔مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ اگرآپ بڑھاپے کو قبول نہیں کرتے تو یہ آپ کے لیے خوف کی علامت ہوسکتا ہے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: کترینہ کیف نے پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار کردیا

واضح رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں اپنے کیر یئر کے  بہترین دور سے گززرہی ہیں حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’زیرو‘ میں ان کی اداکاری کو ناقدین کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے جب کہ وہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ایک اور بڑے پراجیکٹ ’بھارت‘ کی بھی شوٹنگ کررہی ہیں۔

The post بالی ووڈ اداکاراؤں کیلئے بڑھاپا خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے، کترینہ کیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BY9p4e

No comments:

Post a Comment