تعلیم اور صحت کو پیسا کمانے یا کاروبار کا ذریعہ نہ بنایا جائے، چیف جسٹس - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Saturday, 5 January 2019

تعلیم اور صحت کو پیسا کمانے یا کاروبار کا ذریعہ نہ بنایا جائے، چیف جسٹس

 لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کو پیسا کمانے یا کاروبار کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ذریعے قومیں بنتی ہیں اور ترقی کرتی ہیں، لیکن بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کے شعبے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں اسکول تک نہیں، درس گاہوں اور اسکولوں میں وڈیروں کے جانور بندھے ہیں، میری اپیل ہے تعلیم اور صحت کو پیسا کمانے یا کاروبار کا ذریعہ مت بنائیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مدینے کی ریاست میں بہترین انصاف کا نمونہ حضرت عمرؓ کا دور تھا، انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑا کام ہے، ایماندار قیادت ہی ملک کو ترقی کی جانب لے جاسکتی ہے۔

The post تعلیم اور صحت کو پیسا کمانے یا کاروبار کا ذریعہ نہ بنایا جائے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CQUJpm

No comments:

Post a Comment