رنبیر کپور سے 11 برس کی عمرمیں محبت ہوئی، عالیہ بھٹ - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Friday 4 January 2019

رنبیر کپور سے 11 برس کی عمرمیں محبت ہوئی، عالیہ بھٹ

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رنبیر کپور سے 11 برس کی عمر میں محبت ہوگئی تھی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ آپ کوفلم انڈسٹری میں سب سے پہلے کون اچھا لگا تھا جس کے جواب میں عالیہ نے اپنے گہرے دوست رنبیر کپور کانام لیا۔ عالیہ بھٹ نے کہا میں 11 برس کی عمر میں فلم ’بلیک‘ کے لیے آڈیشن دینے گئی تھی اور وہاں پہلی باررنبیر سے ملی تھی اور انہیں دیکھتے ہی ان سے محبت ہوگئی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرکپورنے عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی توڑدی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ متعدد مواقعوں پر رنبیرکے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں جب کہ رنبیر کپور بھی عالیہ کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

The post رنبیر کپور سے 11 برس کی عمرمیں محبت ہوئی، عالیہ بھٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2R66WPv

No comments:

Post a Comment