جےآئی ٹی رپورٹ کےبعد سندھ حکومت کےپاس حکومت کرنےکاجوازنہیں،خرم شیرزمان - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Friday, 28 December 2018

جےآئی ٹی رپورٹ کےبعد سندھ حکومت کےپاس حکومت کرنےکاجوازنہیں،خرم شیرزمان

کراچی: پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ حکومت کے پاس حکومت کرنے کا جواز نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ورکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت خاموش رہی ان کا کام صرف کرپشن تھا، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ حکومت کے پاس حکومت کرنے کا جواز نہیں، تحریک انصاف مراد علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے جب کہ پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنانے جارہی ہے عوام تیاری کرلے۔

دوسری جانب پی ٹٰی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مرادعلی شاہ کو استعفی دینا پڑے گا، مراد علی شاہ نے جتنا رحم کیا اومنی گروپ پر کیا، سندھ بینک سے اربوں روپے کا قرضہ لیا جو مراد علی شاہ کے پاس ہے، ساڑھے 7 ارب کی کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی بھی اومنی گروپ میں آگئی،پچھلے 10 سال کا فارنزک آڈٹ ہونا چاہیئے اس سے زیادہ کرپشن نکلے گی، ان سب کے بینک اکاؤنٹ سیز ہونے چاہیئں اثاثے منجمد ہونے چاہیے۔

The post جےآئی ٹی رپورٹ کےبعد سندھ حکومت کےپاس حکومت کرنےکاجوازنہیں،خرم شیرزمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RiD1mE

No comments:

Post a Comment