بغیر ہیلمٹ پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کا حکم - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Thursday 27 December 2018

بغیر ہیلمٹ پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کا حکم

 لاہور: ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے، سماعت کے دوران جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کیاجائے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں ملے گا

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹریفک پولیس کی جانب سے لاہور میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد راولپنڈی، کوئٹہ،لوئر دیر اور کراچی میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

The post بغیر ہیلمٹ پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Sp4K2m

No comments:

Post a Comment