نوازشریف نے نیب ریفرنسز فیصلے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Monday, 24 December 2018

نوازشریف نے نیب ریفرنسز فیصلے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر مبینہ طور پر خلاف آنے والے عدالتی فیصلے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق العزیزیہ اور فلیگ شپ پر عدالتی فیصلے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں نے نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں، ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا،کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے، اللہ سے پوری امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے عدالتی فیصلہ ان کے خلاف آنے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا، ملاقات کے دوران پارٹی رہنما نواز شریف سے احتجاج کی حکمت عملی کا پوچھتے رہے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

The post نوازشریف نے نیب ریفرنسز فیصلے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2rRgAXa

No comments:

Post a Comment