ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلا دیش کو مل گئی - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Saturday, 17 November 2018

ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلا دیش کو مل گئی

ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلا دیش کو مل گئی جب کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن 2020 تک یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

احسان مانی کی صدارت میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی شریک ہیں تاہم اجلاس میں بھارت کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہوا۔

اے سی سی  کے رکن ملکوں کے 33 نمائندے شریک ہیں، ان میں بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن، سی ای او نظام الدین چوہدری، سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا، افغان کرکٹ بورڈ کے صدر عزیزاللہ فضل،  اے سی سی کے چیف ایگزیکٹیو شفیق ستنکزئی،  امارات کرکٹ بورڈ کے نمائندے ولید بختیار کے علاوہ کویت، سعودی عرب، اومان، بحرین،  قطر، سنگاپور، تھائی لینڈ اور نیپال کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

اے سی سی اے میں پاکستان کی صدارت کا دو سالہ دور مکمل ہوچکا ہے،سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اس منصب پر رہے، بعدازاں بورڈ  کے موجودہ سربراہ احسان مانی اے سی سی اے کے بھی قلیل مدت کے لیے صدر بنے، اب یہ عہدہ سنبھالنے کی باری بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی ہے جس کے صدر نظم الحسن کو صدارت سونپ دی گئی ہے۔ وہ 2020 تک یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

The post ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلا دیش کو مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q1rS8X

No comments:

Post a Comment