سی پیک سمیت ملک کے تمام سمندری مفادات کے تحفظ کیلیے پرعزم ہے، سربراہ پاک بحریہ - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Friday, 26 October 2018

سی پیک سمیت ملک کے تمام سمندری مفادات کے تحفظ کیلیے پرعزم ہے، سربراہ پاک بحریہ

 کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سی پیک سمیت پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحری مشقوں سی اسپارک کے دوران ساحلی تنصیبات کا دورہ کیا اور میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، نیول چیف نے گوادر، تربت اور اورماڑہ میں آپریشنل تیاریوں کا معائنہ بھی کیا، مشقوں کے دوران پاک بحریہ کے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ سی پیک سمیت پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

The post سی پیک سمیت ملک کے تمام سمندری مفادات کے تحفظ کیلیے پرعزم ہے، سربراہ پاک بحریہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AswX1s

No comments:

Post a Comment