پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Tuesday, 23 October 2018

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

لاہور:  نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔

تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کورے اینڈرسن اور مائیکل فلپس کو کیوی ٹیم میں لیاگیاہے۔ دونوں کھلاڑی اس وقت نیوزی لینڈ اے کے ساتھ یواے ای میں پاکستان اے کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ کین ویلم سن مہمان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دوسرے کھلاڑیوں میں راس ٹیلر، کولن منرو، کولن ڈی گرینڈ ہوم، ایش سوڈھی، ایڈم میلنے، ٹم سوڈھی، مارک چمپ مین، رینسے، ٹم سیفرڈ اور لیوکی فرگوسن شامل ہیں۔

انجری کی وجہ سے مارٹن گیپٹل ان میچز سے باہر ہوچکے ہیں۔ بولر ٹرینٹ بولٹ بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ میچز اکتیس اکتوبر، دو اور چار نومبر کو ہوں گے۔ سات اکتوبر سے شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے کیوی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا۔

The post پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Jatk2U

No comments:

Post a Comment