آصف زرداری سیاستدانوں کے بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، فواد چوہدری - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Tuesday, 23 October 2018

آصف زرداری سیاستدانوں کے بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، فواد چوہدری

ریاض: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سیاستدانوں کے بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سیاستدانوں کے بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کے لیے ووٹ چاہئیں لیکن اب آصف زرداری کے پاس صرف نوٹ رہ گئے ہیں، کیونکہ ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم کو ملنے والا احترام مسلم امہ میں پاکستان کے مقام کو ظاہر کرتا ہے، ریاض میں انتہائی مصروف دن منتظر ہے اور اب سے کچھ دیر بعد وزیراعظم کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خادم الحرمین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزراء سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی وزیراعظم کی مصروفیات کا حصہ ہیں۔

The post آصف زرداری سیاستدانوں کے بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Sc7uR0

No comments:

Post a Comment