اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور امن کیلیے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔
اقوام متحدہ کے 73ویں عالمی دن پروزارت خارجہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں غیرملکی سفیر، مندوبین کی کثیر تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ، اقوام متحدہ نے ماحولیات، امن سمیت دیگرشعبوں میں فقیدالمثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اقوام متحدہ نےغربت کے خاتمے،صحت، انسانی ہمدردی کےشعبےمیں بے مثال کردارادا کیا، اقوام متحدہ کے طے کردہ مقاصد کےحصول کے لیے دل جمعی سے کوشاں رہیں گے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور امن کے لیے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں، 1960 سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگ جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔
The post امن کیلیے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Jd4aAR
No comments:
Post a Comment