اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات پر تبصرہ سے گریز کیا۔
نواز شریف نیب ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو صحافیوں نے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے اور ملاقاتوں کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
نواز شریف نے کہا کہ اس سوال کا جواب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب دیں گی۔ مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ حکومت کی نااہلی برقرار رہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نہ یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلا سکتی ہے، آصف زرداری
صحافی نے پوچھا کہ آصف زرداری آپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں کیا آپ بھی ملیں گے؟۔ نواز شریف نے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب بھی مریم اورنگزیب دیں گی۔ مریم اورنگزیب نے جواب کہ آصف زرداری کے بیان کا پارٹی کی سطح پر جائزہ لے رہے ہیں۔
The post نواز شریف کا آصف زرداری اور فضل الرحمان ملاقات پر تبصرہ سے گریز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Jc6pUR
No comments:
Post a Comment