شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Wednesday, 31 October 2018

شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع

اسلام آباد: احتساب عدالت نے شہبازشریف کے 9 نومبرتک راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع کردی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو احتساب عدالت کی جانب سے دیا گیا راہداری ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا، جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ آپ کو یہاں کیوں پیش کیا گیا ہے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ مجھے نیب والے لے کر آئے ہیں۔

شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 9 نومبر تک چلے گا اور اس دوران مجھے لاہور لے جاکر واپس لایا جائے گا، مجھے کمر درد کا مسئلہ ہے لہذا مجھے ایک ہی بار 9 نومبر تک راہداری ریمانڈ دیا جائے۔

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں اور جسمانی ریمانڈ میں صرف متعلقہ احتساب عدالت ہی توسیع کرسکتی ہے۔ عدالت نے شہباز شریف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع کردی۔

The post شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yGPZQq

No comments:

Post a Comment