ممبئی: بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن آپہنچا ہے دپیکا، رنویر اور پریانکا کے بعد کپل شرما کی شادی کی تاریخ کا بھی اعلان ہوگیا۔
گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیا میں کامیڈین کپل شرما کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں اور اب بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کی شادی کی تا ریخ کا اعلان ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل اپنی گرل فرینڈ گینی کے ساتھ 12 دسمبر کو جھالندر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے اور دونوں کے استقبالیے کی تقریب 14 دسمبر کوہوگی۔
کپل شرما نے اپنی شادی دھوم دھام سے کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ان کا کہنا ہے کہ گینی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے لہٰذا ہم دونوں کی فیملی چاہتی ہے کہ شادی خوب دھوم دھام سے ہو۔
کپل کی ہونے والی بیوی گینی چھاتراتھ کا تعلق جھالندر سے ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے کو کالج کے دنوں سے جانتے ہیں کپل اور گینی ایک ساتھ پنجابی کامیڈی شو ہنسا بالی میں نظر آچکے ہیں اور اسی شو کے سیٹ پر دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔
The post کپل شرما 12 دسمبر کوشادی کے بندھن میں بندھیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NZzow5
No comments:
Post a Comment