پہلا ڈرون جو آب دوز، کشتی اور ہوائی جہاز کی خصوصیات ایک ساتھ رکھتا ہے - Latest News Today

Breaking

For latest News from all over the world, be in touch with "Latest News Today"

Saturday, 29 September 2018

پہلا ڈرون جو آب دوز، کشتی اور ہوائی جہاز کی خصوصیات ایک ساتھ رکھتا ہے

فلوریڈا: ڈرون ٹیکنالوجی میں نت نئی جدت سامنے آرہی ہے اور اب ایک کمپنی نے ایسا مکمل واٹر پروف ڈرون بنایا ہے جو پانی پر تیرسکتا ہے، آبدوز کی طرح غوطہ لگا سکتا ہے اور پرواز تو ہے ہی ڈرون کا کام! دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا کنٹرولر بھی مکمل واٹر پروف ہے۔

اسپرائے نامی یہ مشین دنیا کا پہلا واٹر پروف ڈرون بھی ہے جسے امریکی انجینئروں نے تیار کیا ہے جو فضا میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ فلوریڈا میں واقع سویل پرو کمپنی نے اسے بنایا ہے جس کی کراؤڈ فنڈنگ کا ہدف حیرت انگیز طور پر صرف ایک گھنٹے میں پورا ہوگیا۔

اسپرائے ڈرون میں ’4 کے‘ کیمرا، ساکت (اسٹل) فوٹو گرافی اور دیگر بہت سی سہولیات موجود ہیں۔ اگرچہ یہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 17 منٹ تک اڑسکتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر ایک کلومیٹر بلندی تک جا پہنچتا ہے۔ اس  میں جی پی ایس نظام بھی موجود ہے علاوہ ازیں موبائل ایپ سے بھی اسے قابو کیا جاسکتا ہے۔

اسپرائے پانی سے تیرتے ہوئے اچانک ڈرون بن کر فضا میں بلند ہوسکتا ہے جس کا سارا منظر آپ ریموٹ کنٹرول کے مانیٹر پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کی ویڈیو بیک وقت کئی پلیٹ فارم پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق اس ڈرون کی تیاری اور ڈیزائننگ میں انہیں دو برس لگے ہیں۔

The post پہلا ڈرون جو آب دوز، کشتی اور ہوائی جہاز کی خصوصیات ایک ساتھ رکھتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2R6x6xT

No comments:

Post a Comment