کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوارہوگیا، جن علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ان میں ڈیفنس، کلفٹن، محمود آباد ، شاہراہ فیصل ، شاہراہ قائدین، گلشن اقبال، پرانی سبزی منڈی ، نیوٹاؤن سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں۔
بارش کے باعث سڑکوں پرپھسلن ہوگئی جس کی وجہ سے کئی موٹرسائیکلیں پھسل گئیں تاہم ان سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اورپی ایم ٹیزسے دوررہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
The post کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NbKiU0
No comments:
Post a Comment