لاہور: اسکینڈل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ میرا اب پیزا گرل بن گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مشہور اداکارہ میرا نے اپنے نام سے کیفے بنالیا، لاہور کی مقامی سوسائٹی میں کیپٹن نوید کے ساتھ مل کر اداکارہ میرا نے پیزا کیفے کے افتتاح کی تیاریاں شروع کردیں جب کہ ریسٹورنٹ کا نام ’میرا کیفے‘ رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ میرا نے کراچی میں نجی اسپیشل چلڈرن اسکول کادورہ کیا جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئیں، اس موقع پر انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں 25 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔
The post اداکارہ میرا پیزا گرل بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OF2QZA
No comments:
Post a Comment