راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس کی تفتیش کا معاملہ اہم رخ اختیار کرگیا ہے۔ راولپنڈی کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے قانونی تقاضے پورے کرنے اور پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ تفتیشی ٹیم نے سیشن جج راولپنڈی کو قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کردی، جب کہ عدالت نے درخواست سیشن جج نوشہرہ کو ارسال کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید
سیشن جج نوشہرہ کی جانب سے احکامات ملنے پر متعلقہ مجسٹریٹ نے مولانا سمیع الحق کے لواحقین، مقامی پولیس اور حکام کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ تفتیشی ٹیم کے سب انسپکٹر جمیل کی قیادت میں پولیس ٹیم اکوڑہ خٹک میں موجود ہے اور اسے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلیے عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک وہیں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ لاپتہ
واضح رہے کہ 2 نومبر کو راولپنڈی کے علاقے تھانہ ائیرپورٹ میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو ان کے گھر میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔
The post مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BcKP0d
No comments:
Post a Comment